شاہراہوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر پوسٹر اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں


یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستانی قوم کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے۔
امور کشمیر کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اندرون و بیرون ملک بھرپور انداز میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ آج ملک بھر اورآزاد جموں وکشمیرمیں یکجہتی واکس کا اہتمام کیاجائے گا۔
اسلام آباد میں شاہراہ دستور پرکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی جائے گی، شہدا ئے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صبح ساڑھے نو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے اہم شاہراہوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر پوسٹر اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔
ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں اس دن کی مناسبت سے مباحثے ، تقریروں اور مضمون نگاری کے مقابلوں کااہتمام کیاجارہاہے، ریڈیوپاکستان بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی پروگرام نشر کر رہا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل





