Advertisement
علاقائی

درابن: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

پولیس اور سکیورٹی فورسز  نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے  سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 5 2024، 2:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
درابن: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز  نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے  سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Advertisement