حکومت اور پاکستانی عوام کا کشمیر کاز کے لیے عزم ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتا جا رہا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل
پاکستانی ہائی کمشنر کا یوم یکجہتی جموں و کشمیر کے موقع پرسیمینار سے خطاب


اسلام آباد: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وقت نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہمارے عزم اور حمایت کو کم نہیں کیا بلکہ حکومت اور پاکستانی عوام کا کشمیر کاز کے لیے عزم ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔
وہ آج پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے ”یوم یکجہتی جموں و کشمیر“ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ہائی کمشنر نےصورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی انتہائی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جہاں بھارتی قابض افواج بچوں سمیت معصوم شہریوں کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنا رہی ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران پیلٹ گنوں سے اندھے ہونے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
۔لندن سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ہائی کمشنر نے زور دیا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا واحد حل کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہے۔سیمینار میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک اور سینیٹر مشاہد حسین سیدنےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ ایم پی ڈیبی ابراہمز اور لارڈ قربان حسین سمیت برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے بھی سمینار میں شرکت کی۔
ایم پی عمران حسین، ایم پی افضل خان، سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز اے جے اینڈ کے سے ڈاکٹر عابدہ رفیق اور جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے بھی سمینار سے خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اورممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ دنیا مقبوضہ وادی میں نسل کشی دیکھ رہی ہے اور بھارتی حکومت نے تمام مواصلاتی لائنیں منقطع کر دی ہیں۔ دنیا کو اس ظلم کی مذمت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) کی سربراہ ایم پی ڈیبی ابراہمز نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت سے جغرافیائی سیاسی استحکام متاثر ہوگا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago




