جی این این سوشل

جرم

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ،724 کلو گرام منشیات برآمد ،9 ملزمان گرفتار

سیال ایئر کارگو آفس سیا لکوٹ میں پارسل سے 500 گرام آئس برآمدکی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ،724 کلو گرام منشیات برآمد ،9 ملزمان گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےمنشیات سمگلنگ کے خلاف 11 کارروائیوں کے دوران 724 کلو گرام منشیات برآمد کرکے9 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر سے 746 گرام چرس برآمدکی گئی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سے 91 ہیروئن بھرے کیپسول برآمدکئے گئے۔

کراچی ایئرپورٹ پر چین جانے والے دو مسافروں سے 159 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ سیال ایئر کارگو آفس سیا لکوٹ میں پارسل سے 500 گرام آئس برآمدکی گئی۔

نوکنڈی چاغی سے 295 کلو افیون اور 7 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ،اورکزئی سے 97 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔بشارت روڈ پشاور سے 120 کلوگرام چرس اور 72 کلو گرام افیون برآمد کرکےملزم گرفتارکیا گیا۔لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان سے 65 کلوگرام چرس اور 8 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں دو نئے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا

کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں دو نئے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا


لاہور:-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا-ایم پی اے سمیع اللہ خان اور غزالی بٹ بھی ہمراہ تھے-کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا-

کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دیا - وزیراعلی مریم نواز شریف نے بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ بھی کیا اور سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا ۔

''نیازی انٹرچینج تا سگیاں '' اور''سگیاں تا بابوصابوانٹرچینج'' پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہے-7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی- ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید نے پراجیکٹس پر بریفنگ دی-

بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ہے۔بند روڈ سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔ بابو صابو چوک پر 1.5 ارب سے زائد مالیت کی 16 کنال 6 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ اور پارک بھی بنایاگیا۔دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا گیا ہے۔

راوی برج منصوبے سے شاہدرہ،کوٹ عبدالمالک،شیخوپورہ، کالاشاہ کاکو،لاہو ررنگ روڈ ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورسے گلشن راوی،ساندہ، چوہان روڈ، سگیاں، شیراکوٹ، شفیق آباد، رسول پورہ، بلال گنج، منشی ہسپتال، امین پارک ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔  سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم پی اے ثانیہ عاشق، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،معاون خصوصی ذیشان ملک،راشد نصر اللہ، حافظ نعمان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان،سی سی پی او، سی ٹی او اور دیگر بھی موجود تھے-

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

یونیسیف کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونیسیف  کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث آفات کے منفی اثرات سے بچوں کو بچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار پاکستان میں یونیسیف کے کنٹری نمائندے عبداﷲ اے FADIL نے آج اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم سے ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ بچوں میں موسمیاتی اثرات سے عدم تحفظ کے مسئلے کا حل بالخصوص صحت، تعلیم ، پانی اور صفائی کے شعبوں میں موثر اقدامات کے بغیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے صحت کے بنیادی ڈھانچے ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحت کو لاحق خطرات کے حل کیلئے خدمات ، محفوظ تعلیمی سہولیات کی تعمیر اور ایسی حکمت عملی پرسرمایہ کاری کرنے پر زوردیا جن کا مقصد اس اس بات کو یقینی بنانا ہو کہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو ۔

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

این ٹی ڈی سی کے زیراہتمام انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سے متعلق ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ کا مقصد این ٹی ڈی سی کیلئے آئی سی ٹی اور ای آر پی کے نفاذ کی تزویراتی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو ادارے میں نافذ کرنے کیلئے درپیش اہم چیلنجز کی نشاندہی کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

این ٹی ڈی سی کے زیراہتمام انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سے متعلق ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور : نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی مینجمنٹ اور سینئر افسران کو آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) اور ای آر پی (انٹرپرائز ریسورس پلاننگ) پروگرام سے متعلق آگہی فراہم کرنے کےلئے لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا مقصد این ٹی ڈی سی کیلئے آئی سی ٹی اور ای آر پی کے نفاذ کی تزویراتی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو ادارے میں نافذ کرنے کیلئے درپیش اہم چیلنجز کی نشاندہی کرنا تھا۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے ادارے کے مختلف افعال کو ڈیجیٹلائز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ای آر پی وقت کی ضرورت ہے اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اس کیلئے درکار تمام ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان نے بھی آگہی سیشن کے انعقاد پر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو سراہتے ہوئے ہوئے منصوبے کو مقررہ اوقات کار کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ماڈرن ڈیجیٹلائزیشن ٹولز سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
آگہی ورکشاپ کے دوران جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، جنرل منیجر (ٹیکنیکل) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن اور چیف فنانشل آفیسر وسیم سادات نے بھی آئی سی ٹی ماڈرنائزیشن اور ای آر پی کے نفاذ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ چیف انفارمیشن آفیسر خالد محمود نے پروگرام کا تعارف اور ابتک کی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی کے 130 دفاتر کو آپس میں منسلک کیا جا چکا ہے۔
پراجیکٹ کنٹریکٹرز سیمنز، سسٹم لمیٹڈ، سی ایم سی اور پی ٹی سی ایل کے ملکی وغیر ملکی ماہرین نے ورکشاپ کے شرکاءکو پراجیکٹ کی افادیت سمیت مختلف تکنیکی امور پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں، سوال و جواب کا تفصیلی سیشن ہوا جس میں این ٹی ڈی سی افسران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ورکشاپ میں جنرل منیجرز، چیف انجینئرز، سی سوٹ آفیسرز، منتخب چینج چیمپئنز اور دیگر سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll