جی این این سوشل

دنیا

الیکشن میں وسیع پیمانے پر عوام کی آزادانہ شرکت دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

پاکستان میں پر تشدد واقعات اور میڈیا پر عائد پابندیوں پر تشویش ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن میں وسیع پیمانے پر عوام کی آزادانہ شرکت دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا نے کہا ہے کہ الیکشن میں وسیع پیمانے پر عوام کی آزادانہ شرکت دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی عوام کو انتخابات میں خوف اور تشدد کے بغیر اپنے سیاسی مستقبل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔پاکستان میں پر تشدد واقعات اور میڈیا پر عائد پابندیوں پر تشویش ہے۔چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام ہو۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے انتخابی عمل کو کلوز مانیٹرنگ کر رہا ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور آزادی اظہار رائے میں رکاوٹوں کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے انتخابی عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ عمل اس طرح سے ہو جس میں اظہار رائے، اجتماع اور انجمنوں کی آزادی کے احترام کے ساتھ وسیع تر شرکت کی سہولت ہو۔ ہمیں تشدد کے تمام واقعات اور میڈیا کی آزادی پر پابندیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستانی بلا خوف و خطر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے اپنے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنے کا بنیادی حق استعمال کرنے کے حقدار ہیں اور بالآخر یہ پاکستان کے عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں تاہم آج انتخابی مہم کا آخری روز ہے۔

صحت

یونیسیف کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونیسیف  کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث آفات کے منفی اثرات سے بچوں کو بچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار پاکستان میں یونیسیف کے کنٹری نمائندے عبداﷲ اے FADIL نے آج اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم سے ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ بچوں میں موسمیاتی اثرات سے عدم تحفظ کے مسئلے کا حل بالخصوص صحت، تعلیم ، پانی اور صفائی کے شعبوں میں موثر اقدامات کے بغیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے صحت کے بنیادی ڈھانچے ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحت کو لاحق خطرات کے حل کیلئے خدمات ، محفوظ تعلیمی سہولیات کی تعمیر اور ایسی حکمت عملی پرسرمایہ کاری کرنے پر زوردیا جن کا مقصد اس اس بات کو یقینی بنانا ہو کہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو ۔

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا، ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلئے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔

ان کاکہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارت انتخابات 5 نومبر کو ہوں گےجس کی تیاریاں ابھی عروج پر ہیں، ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑینگے اور ڈیموکریٹک پارٹی سے کملا ہیرس امیدوار ہیں، اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینٹ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا

نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینٹ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا

سینٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کیلئے 35 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں اجتماعات پر امن وعامہ ترمیمی بل 2024 ایجنڈے کا حصہ ہے، ٹیلی کمیونی کیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کا بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

برما میں پاکستانی شہریوں کی غیرقانونی حراست پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ 12 قائمہ کمیٹیوں کو مختلف ایجنڈوں پر مزید کام کی مہلت کی تحریک بھی شامل ہے۔

آج ہونے والے سینٹ اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر خزانہ 2 سالہ آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll