جی این این سوشل

پاکستان

شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے، نگران وزیر اعظم

انتخابات 2024 کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کا خیر مقدم کرتے ہیں، انوار الحق کاکڑ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے، نگران وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے، انتخابات 2024 کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دولتِ مشترکہ کے مبصر گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے جانتھن سےان کے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی انتخابات 2024 کے حوالے سے پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات 2024 کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات 2024 کے جائزے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے، نگران حکومت ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت یقینی بنا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، انتخابات 2024 میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔

وفد نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو خیر سگالی کا پیغام دیا۔ وفد نے انتخابات 2024 کے شفاف انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

پاکستان

عدالت کا چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت  کا چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کرلیا، لاہور ہائیکورٹ میں شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا۔ عدالت نے سماعت مکمل ہو نے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

جسٹس عاصم حفیظ نے چیرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار کی جانب سے  مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے،  اور حاضر سروس فوجی افسر کو بطور چیرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ  نگران وفاقی حکومت نے اکتوبر 2023 میں اس وقت جنرل ہیڈکوارٹز (جی ایچ کیو) میں تعینات آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انٹرا پارٹی انتخابات کیس،پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن نے چاروں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرا پارٹی  انتخابات کیس،پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرا پارٹی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں۔

الیکشن کمیشن نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کا اعتراض بھی مسترد کردیا اس کے علاوہ تحریک انصاف کے التواء کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

علاوہ ازیں انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پر فیصلے تک مؤخر کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایف آئی اے کی جانب سے پارٹی آفس سے لے جائے گئے دستاویزات کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 208 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینا کمیشن کی ذمہ داری ہے، شق 209-3 کے تحت سرٹیفیکٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا بھی کمیشن کہ ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت آنے تک مقدمے کو زیر التوا رکھنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ دوران سماعت تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا تھا۔

وکیل عذیر بھنڈاری کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، الیکشن کمیشن صرف یہ دیکھ سکتا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے تھے یا نہیں، الیکشن کمیشن پہلے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے فوٹو لائبریری میں نیا فیچر متعارف کرا دیا

نئے فیچر ’’ آسک فوٹوز ‘‘سے صارفین مخصوص مناظر یا لمحات تلاش کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے فوٹو لائبریری میں نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل کا جیمنی اے آئی ماڈلز کے ذریعے فوٹو لائبریری میں نیا فیچر ’’ آسک فوٹوز ‘‘ متعارف

گوگل نے جیمنی اے آئی ماڈلز کے ذریعے فوٹو لائبریری میں نیا فیچر ’’ آسک فوٹوز ‘‘ متعارف کروا دیا ہے جس سے صارفین مخصوص مناظر یا لمحات تلاش کر سکیں گے اور گوگل فوٹوز انہیں سب سے زیادہ متعلقہ نتائج فراہم کرے گا۔

آسک فوٹو ز ایک جدید ترین سرچ ٹول ہے جو صارفین کو اپنی تصویری لائبریری کے ساتھ بات چیت کے انداز میں بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو باقاعدہ مطلوبہ الفاظ کو تلاش کرتا ہے ، آسک فوٹوز سے آپ پیچیدہ سوالات پوچھ سکتے ہیں یا مخصوص یادیں تلاش کرنے کے لیے منظرنامے بیان کر سکتے ہیں، یہ آپ کی تصاویر میں موجود تفصیلات کی بنیاد پر جواب دے گا۔

گوگل کے مطابق آسک فوٹوزایک مشترکہ البم کے لیے بہترین تصاویر چننا یا ٹرپ کا خلاصہ کرنے جیسے کاموں میں بھی مدد کرتا ہے۔آسک فوٹوز کے نئے فیچر تک رسائی اور اسے گوگل لیبز کے حصے کے طور پر امریکا میں منتخب صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔گوگل کی دیگر خصوصیات کی طرح، ڈیٹا پرائیویسی اولین ترجیح ہے، گوگل نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ان کی تصاویر اور ذاتی معلومات کو اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll