جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق فافن کی جائزہ رپورٹ
الیکشن میں جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں، فافن


عام انتخابات 2024 میں جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کر دی۔ الیکشن میں جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈیول کئے جانے والے انتخابات کی تیاریاں اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے مرد اور خواتین امیدوار سیاسی میدان میں معرکہ مارنے کے لیے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔عام انتخابات 2024 میں خواتین امیدوار بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں 6 کروڑ کے لگ بھگ خواتین ووٹ دے سکتی ہیں، ان کے یہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
فافن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین امیدوار قومی اور و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر نامزد 6 ہزار 37 امیدواروں کا 4.6 فیصد ہیں۔ فافن کا یہ تجزیہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابی امیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق قانون کا تکنیکی اطلاق جنرل نشستوں پر کم ازکم 20 امیدوار نامزد کرنے والی جماعت پر ہوتا ہے۔کل 111 سیاسی جماعتوں میں سے 30 نے 5 فیصد سے زائد خواتین امیدوار نامزد کی ہیں۔
فافن رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے 4.50 فیصد، مسلم لیگ ن نے 4.89 فیصد خواتین جبکہ جماعت اسلامی نے 3.70 فیصد خواتین کو جنرل نشست پر ٹکٹ دیے ہیں۔ اس کے علاوہ جے یو آئی ف نے خواتین امیدوار کو جنرل نشستوں پر 4.17 فیصد ،اے این پی نے 3.96 اور ایم کیو ایم پاکستان نے 5.76 فیصد خواتین کو ٹکٹ دیے۔
فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے 1.28 فیصد،جی ڈی اے نے 14.95 فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دیے ہیں۔ اسی طرح بی این پی نے 4.84،نیشنل پارٹی نے 12.37، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 1.85 فیصد اور بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن لڑنے کے لیے 7.89 فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل





