جی این این سوشل

کھیل

ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، ڈیوڈ وارنر

ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ان کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بھرپور تیاری کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، ڈیوڈ وارنر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہوبارٹ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ان کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بھرپور تیاری کی ہے۔ 37 سالہ ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ فتح کے بعد ان کی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سٹار بلے باز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اچھا پرفارم کرتی ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا تاہم ان کی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاری کے ساتھ حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کالی آندھی کے خلاف ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وارنر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مہمان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پاکستان

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اہم بیان دیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں دارالحکومت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کیلیے کھول دی گئی ہیں جبکہ صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں، ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز کے دستوں اور فورسز نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہباز شریف نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ ان کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی جس کیلیے سکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کو کس بات کا خوف ہے  ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

 وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مصافحہ کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے نعرے بازی بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملی ، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ہے ، سب کا ملک ہے ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا ، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا ، باقاعدہ پلاننگ سے ہم پر حملہ کیا گیا، ہم نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ، ہمیں مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت ملی ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی ، موجودہ اسمبلی میں چھ بندے ایسے نہیں جو الیکشن جیت کر آئے ہوں ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جو مشکل حالات میں بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام پہنچے جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت 
 کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔


ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کیجانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منبیہ علی17اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14رنز بنائے، بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے3 وکٹیں لیں۔


پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا، بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے، سمریتی مندھانا7اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔


پاکستان کی فاطمہ ثنا نے2وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ لی،بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll