جی این این سوشل

علاقائی

پشین : الیکشن سے ایک روز قبل انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشین : الیکشن سے ایک روز قبل انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ، 8 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشین : انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے،  دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ 

خانوزئی میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے خانوزئی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔ 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ایاز صادق نے کہا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر  قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

سردار ایاز صادق نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان 

کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان 

 

کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پاکستان نے ٹورنٹو کینیڈا کی پروازون کیلئے ٹکٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔ 

کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ 

کرایوں میں کمی کا مقصد  پاکستان سے کینیڈا جانےوالےمسافروں کو ریلیف فراہم کرنا اور دو ملکوں کے درمیان مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا مقصود ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll