شیری رحمان نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کیخلاف الیکشن کمیشن لاہور میں پٹیشن جمع کرا دی
الیکشن کمیشن فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک بحال کرائے


لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے خلاف الیکشن کمیشن لاہور میں پٹیشن جمع کرا دی۔اس موقع پر شیری رحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وکلا اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن جمع کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر تشویش ہے، الیکشن کے دن موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا نا مناسب ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ الیکشن کے دن عوام نے اپنے عزیز و اقارب سے رابطے کے علاوہ پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے، اگر انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند ہو گی تو پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سارا کمیونیکیشن کا نظام انٹرنیٹ پر منحصر ہے لہذا ہماری گزارش ہے کہ الیکشن کمیشن فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک بحال کرائے۔ امجد حسین ایڈوکیٹ اور ملائکہ رضا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 13 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 14 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل










