انٹرنیٹ سروس بند کر دینے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان جس پر انگلی رکھے گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔
اپنے حلقے این اے 10 میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے اور ووٹ ڈالنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوگا تو جمہوری عمل مکمل ہوگا، انتظامیہ تعاون کرے، ووٹرز باہر نکلیں، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔
وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے، وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔ بانی چیئرمین عوام کی خاطر جیل میں ہیں۔ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک معاملہ ہے، انٹرنیٹ سروس بند کر دینے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں، لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل




