جی این این سوشل

پاکستان

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا وزارت داخلہ کنٹرول روم، سیف سٹی اسلام آباد اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ

ملک میں عام انتخابات کے دوران سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا وزارت داخلہ  کنٹرول روم، سیف سٹی اسلام آباد اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم، سیف سٹی اسلام آباد اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔کنٹرول روم آمد پر کورآڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے وزیر داخلہ کو ملک میں عام انتخابات کے دوران سکیوریٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے، فی الحال کوئی بڑا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا، ٹانک میں کوئیک ریسپانس فورس پر حملہ میں ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نےکہا کہ پولنگ کے عمل کی کڑی نگرانی جاری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہو گا۔بعد ازاں وزیر داخلہ نے ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن سربراہ کامن ویلتھ کے آبزرور مشن کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ بھی کیا جہاں آئی جی اسلام آباد نے شہر میں امن وامان اور پولنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے، فی الحال کو ئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایسا کام کیا جس کی جرات دہشتگرد میں بھی نہیں اور ایسے لوگوں سے مذاکرات کرنا ممکن نہیں


انہوںنے کہا کہ اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے کہیں جگہ بنے گی۔عمران خان نے ایک خوشحال پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور اب وہ دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی زندگی گزار رہے ہیں اور پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او چاہتے ہیں اور اس کے لیے امریکی کانگریس کے پاؤں پکڑ رہے ہیں لیکن انہیں یہ کبھی نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی کے بحران سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے جس کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے اور مؤثر بلدیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی ایک اہم شخصیت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اخراجات میں بامعنی کمی کرنے میں حکومت کی ناکامی اور اپنی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے۔


رپورٹس کے مطابق انہوں نے تین اضافی اہم سرکاری اداروں سے بھی استعفیٰ دے دیا، انہوں نے تصدیق کی کہ اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کیبنٹ سیکرٹری کامران افضل کو پیش کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر بنگالی نے اخراجات کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو تسلیم کیا لیکن اس پر موثر عمل درآمد نہ ہونے پر تنقید کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جن کمیٹیوں میں انہوں نے خدمات انجام دیں انہوں نے اہم سفارشات فراہم کیں، جیسے کہ 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشنوں کا جائزہ لینا۔


انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق سینئر افسران کو ہٹانے سے سالانہ 30 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر بنگالی نے انکشاف کیا کہ کمیٹیوں نے اخراجات میں کمی کے لیے 17 ڈویژنوں اور 50 سرکاری محکموں کو بند کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان تجاویز کے باوجود حکومت نے ان پر مشورے کے مطابق عمل نہیں کیا، بجائے اس کے کہ ایسے اقدامات کیے جو سفارشات سے متصادم ہوں۔ انہوں نے حکومت کو نچلے درجے کے ملازمین کی برطرفی پر توجہ مرکوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ افسران کو تحفظ فراہم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجلی کے نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اخراجات کم کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، 2013  میں بھی ہم نے ورثے میں ملنے والے بجلی کے معاملے کو حل کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام بارے بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف نے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی  اس کے علاوہ پارٹی کو سرگرم اور منظم کرنے کے لئے تجاویز اجلاس میں پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو ان حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں،  2017  میں ایک اناپرست اور ضدی نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملکی ترقی کو تباہ کیا، آج چور مچائے شور والا معاملہ ہے، یہ آج کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll