کراچی کے حلقے این اے 236 اور پی پی 100 میں انتخابی عملہ نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا
حلقہ این اے 236 اور پی پی 100 سے متعلق مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی کے حلقے این اے 236 اور پی پی 100 عسکری 4 میں موجود پولنگ اسٹیشن میں انتخابی سامان نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔
سوشل میڈیا پر کراچی کے حلقہ این اے 236 سے متعلق مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے ووٹرز، امیدواران اور ان کے سپورٹرز حلقے میں پولنگ تاحال شروع نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
دوپہر کے 12 بجنے کو ہیں اور ابھی تک پولنگ عملہ ہی 236NA میں نہیں پہنچ سکا. عالمگیر خان pic.twitter.com/uIbCrpRIQe
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad_bobak) February 8, 2024
صارف کی جانب سے پی پی 100 میں عسکری 4 میں موجود پولنگ اسٹیشن نمبر 112 اور 113 ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں صارف کا کہنا تھا کہ یہاں پر پولنگ کا عمل ابھی تک شروع نہیں ہوا، یہ پولنگ اسٹیشن فیصل کنٹونمنٹ کی حدود میں ہے جس کے سی ای او حلقے کے آر او خود ہیں۔
عسکری 4 کراچی میں دوپہر کے دو بجنے کو ہیں یہاں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد تقریبا پندرہ ہزار ہے لوگوں کی بھیڑ صبح سے موجود ہے لیکن تا حال ووٹنگ شروع نہ ہوسکی
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad_bobak) February 8, 2024
کوئی ہے جوابدہ؟ pic.twitter.com/kwJ3bYfo3Q
کراچی NA 236 گلشن اقبال حشمت اسکول ابوالحسن اصفہانی روڈ میں ابھی تک بیلٹ پیپر نہیں پہنچ سکے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں جبکہ منتظر ہیں کہ کب ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔
دوسری جانب ایک اور صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی ساتھ ہی لکھنا تھا کہ این اے 236 کے بلاک 2 گلستان جوہر میں بنا ووٹ ڈالے گھر واپس آ گئی ہوں (ظاہر ہے، دوبارہ جاؤں گی)۔ جبکہ وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ پولنگ بوتھ کا اسٹاف ہی پولنگ اسٹیشن میں موجود نہیں اور نہ ہی سامان موجود ہے۔
NA- 236
— Afshan Younus (@AfshanYounus) February 8, 2024
Block - 2, Gulistan e Johar
Just came back home without casting a vote (will go back of course)
Reason : Mostly polling booths ka staff he nahe aya, na saman hy
(204, 205, 206, 301, 308)
There is a huge turn out, ppl are here even before 8am, mostly going back and may… pic.twitter.com/o9zxlcRADt
صارف کا کہنا تھا کہ یہاں بڑا ٹرن آؤٹ متوقع ہے، لوگ یہاں صبح بجے سے بھی پہلے سے موجود ہیں، کئی ووٹرز گھر جا کر ایک بار پھر آ گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی جانب سے این اے 236 کے پولنگ اسٹیشن گوورمنٹ سیکنڈری اسکول کے ڈی اے کی صورتحال پر میڈیا کی توجہ دلانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ میسج عالمی مبصرین کے لیے ہے۔ گلشن اقبال کے اس حلقے میں میری فیملی ممبرز گزشتہ 4 گھنٹوں سے باہر ہیں، لیکن اب تک ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے، اور ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اب تک عملہ ہی نہیں آیا۔
This is one polling station in NA 236 GOVT. BOYS SECONDARY SCHOOL KDA. INTETNATIONAL OBSRRVERS MEDIA SEND YOUR REPORTERS TO VERIFY.#ووٹ_ڈالو_خان_نکالو #Elections2024 @PTIofficial @BBCUrdu pic.twitter.com/4o0pNb9oYF
— Firdous Shamim Naqvi (@Fsnaqvi) February 8, 2024
ایک اور ویڈیو میں جو کہ عسکری 4 این اے 236 کی تھی، جب امیدوار نے موجود عملے سے سوال کیا کہ ووٹ کاسٹ کیوں نہیں ہو سکا تو جواب میں پریزائڈنگ افسر کا کہنا تھا کہ آر او کو صبح بولا تھا، میرے ذہن سے آر او کا نام نکل گیا، جس کے بعد عوام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامے کر رہے ہیں۔
امیدوار نے ویڈیو میں دکھایا کہ عوام کی بڑی تعداد موجود ہے، تاہم پولنگ اسٹیشن ووٹنگ کے لیے تاحال نہ کھل سکا۔

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 32 منٹ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 40 منٹ قبل

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 10 منٹ قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 23 منٹ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 36 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل