Advertisement
پاکستان

میرا مینڈٹ کسی اور کو نہیں دیا جا سکتا، بلاول بھٹو زرداری

جس تعداد میں عوام نکلی ہے ، کامیابی ہماری ہی ہو گی، چیئر مین پیپلز پارٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 8th 2024, 9:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میرا مینڈٹ کسی اور کو نہیں دیا جا سکتا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرا مینڈٹ کسی اور کو نہیں دیا جا سکتا، جس تعداد میں عوام نکلی ہے، پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی۔

 بلاول بھٹو کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ووٹ عوام کی طاقت ہے۔ موبائل سروس معطلی کی مذمت کرتا ہوں، موبائل فون سروس فوری بحال کی جائے، موبائل سروسزبند ہونے سے ووٹ کاسٹ میں فرق پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ و اعلیٰ ادارے سے درخواست کی کہ موبائل سروسز بحال کرائیں، کیونکہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث ووٹ گنتی سمیت آر اوز کو مشکلات درپیش آئیں گی۔ فارم 45 سمیت دیگر پولنگ عمل میں بھی مشکلات درپیش ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنا مینڈٹ کسی کو چوری کرنے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جا سکتا، جس تعداد میں عوام کی بڑی تعداد نکلی ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement