Advertisement

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کو شکست دیکر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

آسٹریلیا نے 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 9 2024، 2:09 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کو شکست  دیکر آسٹریلیا  فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

 

 

Advertisement
Advertisement