سلمان اکرم راجہ کا حلقہ این اے 128 میں آر او کے دفتر پرلاٹھی بردار لوگوں کےحملے کا الزام
میری موجودگی میں جتنے بھی پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ آئے ان میں ہماری واضح اکثریت ہے، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 128 میں آر او کے دفتر پر 25 لاٹھی بردار لوگوں نےحملہ کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اینے ویڈیو پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مشتعل افراد پولیس کی ناکہ بندی توڑ کر آر او کے دفتر میں گھس گئے اس واقعہ کو جواز بناتے ہوئے متعلقہ ایس پی نے مجھے آر او کے آفس سے نکال دیا۔میرا قانونی حق ہے کہ میں آر او کے دفتر میں موجود رہوں جب تک پریذائڈنگ افسر کی طرف سے موصول ہونے والے نتائج کو ترتیب دیا جائے۔ لیکن مجھے زبردستی احاطے سے نکال دیا گیا۔
By the grace of Allah PTI is leading at every polling station of NA 128 Lahore. Following a suspicious incident at the RO's office I have been illegally evicted from the premises. The process of compilation of results cannot proceed in my absence. I must be allowed back in. pic.twitter.com/TbHlRgImYq
— salman akram raja (@salmanAraja) February 8, 2024
انہوں نے کہا کہ میں متعلقہ حکام اور عوام کو بتانا چاہتا ہوں اگر ہماری غیر موجودگی میں رزلٹ میں کوئی تبدیلی کی گئی تو جو بن پڑے گا وہ کریں گے۔قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔ ہم کسی قسم کا فراڈ نہیں ہونے دیں گے عوام اپنا فیصلہ دیں چکے ہیں۔میری موجودگی میں جتنے بھی پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ آئے ان میں ہماری واضح اکثریت تھی اور یہ برتری پورے حلقےمیں پھیلی ہوئی تھی اور نظر آ رہا ہے کہ پورے حلقے کی عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 13 منٹ قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل





