انتخابات کے نتائج توقع کے مطابق ہیں، تمام بڑے سیاسی ادارے عمومی طور پر ان نتائج سے مطمئن ہیں ، ڈاکٹر گوہر اعجاز
یہ انتخابات پاکستانی قوم کے لئے خوشحالی کا باعث بنیں گے،نگران وفاقی وزیر داخلہ


اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج توقع کے مطابق ہیں، تمام بڑے سیاسی ادارے عمومی طور پر ان نتائج سے مطمئن ہیں جو بدلتے ہوئے حقائق اور قوم کے مزاج کی بھی عکاسی کرتے ہیں، یہ سب اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ انتخابات واقعی آزادانہ اور منصفانہ تھے، جذباتی سیاسی ماحول اور عوامی جذبات ریاست کے فیصلہ سازی کے عمل کو متاثر کرنے والے سنگین خدشات تھے، یہ انتخابات پاکستانی قوم کے لئے خوشحالی کا باعث بنیں گے۔
جمعہ کو اپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم انتہائی اطمینان کے ساتھ پاکستان میں غیر معمولی سکیورٹی صورتحال میں انتخابات 2024 کے پرامن انعقاد کا ذکر کرتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں مسلح افواج، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلین اہلکاروں کی ہزاروں مربع کلومیٹر کے متنوع علاقوں اور سخت موسم میں محدود وقت کے اندر تعینات کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں تھا۔اس عظیم مشق کے کامیاب انعقاد کو ریاست کے تمام اداروں کی اجتماعی کوششوں سے ہی منسوب کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں جیسے ٹی ٹی پی، داعش اور غیر ملکی سپانسر شدہ عسکریت پسند تنظیموں کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملے کر کے امن و امان کی سنگین صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ قوم کے اعتماد کو متزلزل کر کے انہیں اپنے جمہوری حق کے استعمال سے باز رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے، مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پورے ملک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم عمل تھے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 7 گھنٹے قبل



