Advertisement
پاکستان

ن لیگ کسی صورت حکومت نہیں بنا سکتی ،لطیف کھوسہ

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف یہ کہتے  ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 10th 2024, 4:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ن لیگ کسی صورت حکومت نہیں بنا سکتی ،لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی رہنما سردار  لطیف کھوسہ نےانتخابات کے بعد ایک  اہم اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے غیر رسمی  گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ مسلم لیگ ن لیگ حکومت نہیں بنا سکتی اور نواز شریف واپس چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہ کہتے  ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا، لطیف کھوسہ نے مزید کہا  کہ سعد رفیق کو مبارکباد دینے پر کال کی تاہم انہیں مجھے رات کو ہی مبارکباد دے دینی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں میں سے 152 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 64 حلقوں میں کامیابی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

Advertisement
Advertisement