مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی سے مشترکہ حکومت بنانے پر اتفاق
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول لاہور میں اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت ہوگی
سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی محسن نقوی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے حکومت بنانے کیلئے شہباز شریف کو آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے ملاقاتوں کو ٹاسک سونپا ہے۔
شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا ، جس کے بعد شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا، شہباز شریف نے آصف زرداری کو مشترکہ حکومت سازی کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول لاہور میں اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان مل کر حکومت سازی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے اور آئندہ ملاقات میں معاملات کو باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دے دی جائے گی۔
شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر 8 سالہ بچہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ متوقع
- 2 گھنٹے قبل
کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ناگزیر ہے، گورنر سندھ
- 2 گھنٹے قبل
بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی
- 2 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل
بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو 8بلین ڈالر کی فوجی امدادکی منظوری
- 2 گھنٹے قبل