پاکستان
پیپلز پارٹی کا انتخابی نتائج پر تحفظات دور کرنے کااعلان
الیکشن کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے
لاہور: 2024 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو جمعہ کے روز لاہور پہنچے اور لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ۔
پی پی پی کے عہدیداران پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے قائد نواز شریف کے ساتھ لاہور کے دورے کے دوران ایک ہنگامی اجلاس کے لیے ملاقات کریں گے جس کا مقصد این اے 127 میں انتخابی نتائج پر ردعمل کی حکمت عملی بنانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی قیادت نے ملاقات میں پنجاب ریجن میں انتخابی نتائج پر تحفظات دور کرنے کا ارادہ کیا۔
الیکشن کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔
کھیل
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:نیپال نے پاکستان کو شکست دے ایشیا کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا
کپتان پوجا مہاتو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
کوالالمپور:نیپال نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 105 رنز کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
،نیپال کی جانب سے کپتان پوجا مہاتو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں تین چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ خان اور قرۃ العین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 104 رنز بنائے۔ اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز کومل خان نے سب سے زیادہ 43 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والی ماہم انیس دیگر قابل ذکر شراکت دار تھیں، جنہوں نے 38 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے مہاتو نے 27 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھارت اور نیپال سے شکست کے بعد اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہرہو چکا ہے، اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ بدھ کو کھیلے گا۔
دنیا
کرغزستان: صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا
وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے۔
صدارتی انتظامیہ کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔
واضح رہے کہ عقیل بیگ جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔
پاکستان
علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل آمد ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی
اجازت نہ ملنے کے باعث وہ ملاقات کئے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل اجازت نہیں پہنچے تا ہم اجازت نہ ملنے کے باعث وہ ملاقات کئے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے تاہم علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا۔
بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
ہم نے کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے
-
علاقائی ایک دن پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا