8 فروری کو انٹر نیٹ بند نہ ہوتا تو شاید حالات کچھ اور ہوتے، سلمان اکرم راجہ
دھاندلی کو صرف ریاست ختم کراسکتی ہے، ہمیں نظر آرہا ہے ریاست کے اہلکار ہی دھاندلی کرارہے تھے، پی ٹی آئی رہنما


پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کو صرف ریاست ختم کراسکتی ہے، ہمیں نظر آرہا ہے ریاست کے اہلکار دھاندلی کرارہے تھے، کوئی بھی ادارہ ،جج اور الیکشن کمیشن اس دھاندلی کو جھٹلا نہیں سکے گا ،ووٹ کی عزت کی بات کرتے تھے وہ آج ووٹ کی بے توقیری اور بے عزتی سے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری جیت کو اگلے دن شکست میں تبدیل کردیا گیا، مجھے آر او آفس سے گریبان پکڑ کر نکال دیا گیا، یہ ان لاکھوں لوگوں کی توہین ہے جنہوں نے ووٹ ڈالا، فارم 45کے مطابق بڑے مارجن سے جیت رہا تھا۔8 فروری کو انٹر نیٹ بند نہ ہوتا تو شاید حالات کچھ اور ہوتے ہم ہر قانونی راستے کو اپنائیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈال خوف کے بت توڑے
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تقاضا کیا ہے کہ دکھائیں ایک لاکھ کی لیڈ کو کس طرح 12ہزار میں تبدیل کردیا گیا، انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،یہ بھی پتہ ہے کہ کیسے ہوئی، میں این اے 128کا الیکشن 90ہزار کی لیڈ سے جیت چکا ہوں، 8فروری کو انٹرنیٹ بند ہوا،موبائل فون کے ڈیٹا پیکج کو بند کیا گیا، انٹرنیٹ اور فون سروس بندکرکے جھگڑا پیدا کیا گیا، ہم ہر دروازے پر دستک دیں گے،قانونی راستہ اپنائیں گے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ دھاندلی کو صرف ریاست ختم کراسکتی ہے، ہمیں نظر آرہا ہے ریاست کے اہلکار دھاندلی کرارہے تھے، کوئی بھی ادارہ ،جج اور الیکشن کمیشن اس دھاندلی کو جھٹلا نہیں سکے گا، دھاندلی آراو اور پولیس افسران نے کی ہے، آر او صاحبان کے دفتر میں دھاندلی ہوئی۔
سلمان اکرم نے کہا کہ آر اوز کا کردار انتہائی افسوسناک ہے، آئندہ کا لائحہ عمل پرامن احتجاج ہی ہوگا، اگر کوئی جھوٹ پر مبنی حکومت بنابھی لے گا تو ملک اورعوام کیلئے کیا کرلے گا؟
واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے عون چودھری کی کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 6 hours ago

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پراپیگنڈے کی تردید، اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی فوجی تعاون زیر غور ہے،پاکستان
- 2 hours ago

کاروبای ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 23 minutes ago

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 7 hours ago

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 6 hours ago

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 hours ago

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب
- 2 hours ago

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- 4 hours ago

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 19 hours ago

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 4 hours ago

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 5 hours ago










