Advertisement

غزہ کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 20 ارب ڈالر درکار ہیں، اقوام متحدہ

اگر جنگ مزید جاری رہتی ہے تو تباہی کا تخمینہ بہت زیادہ ہوگا،یو این ڈائریکٹر تجارت و ترقی رچرڈ کوزول

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 16 2024، 8:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 20 ارب ڈالر درکار ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی ( یو این سی ٹی اے ڈی)کے ڈائریکٹر رچرڈ کوزول رائٹ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک نئے مارشل پلان کی ضرورت ہوگی،

انہوں نے کہا کہ اگر جنگ ابھی رک جاتی ہے تب بھی غزہ کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 20 ارب ڈالر درکار ہوں گے لیکن اگر جنگ مزید جاری رہتی ہے تو تباہی کا تخمینہ بہت زیادہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رچرڈ کوزول رائٹ نے جنیوا میں اجلاس کے دوران بتایا کہ موجودہ نقصان 2014 میں 7 ہفتوں تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران غزہ میں ہونے والے نقصان کے 4 گنا کے برابر ہے۔

یو این سی ٹی اے ڈی نے گزشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں تجویز پیش کی تھی کہ اگر غزہ میں لڑائی فوری طور پر روک دی جاتی ہے تو غزہ کی معیشت کو جنگ سے پہلے اپنے حجم تک دوبارہ پہنچنے میں پوری ایک صدی لگ جائے گی۔

یو این سی ٹی اے ڈی نے اندازہ لگایا کہ گزشتہ نومبر کے آخر تک 37ہزار379 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جو غزہ کی پٹی کی کل عمارتوں کے 18 فیصد کے برابر ہے۔

Advertisement
ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس: خواجہ آصف چین پہنچ گئے، راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کا امکان

ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس: خواجہ آصف چین پہنچ گئے، راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کا امکان

  • 3 گھنٹے قبل
جنرل اسماعیل قانی زندہ اور تہران میں عوام کے درمیان موجود، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ غلط ثابت

جنرل اسماعیل قانی زندہ اور تہران میں عوام کے درمیان موجود، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ غلط ثابت

  • 2 گھنٹے قبل
مائیکل جیکسن کو بچھڑے 16 برس بیت گئے، لیکن دھنیں آج بھی زندہ ہیں

مائیکل جیکسن کو بچھڑے 16 برس بیت گئے، لیکن دھنیں آج بھی زندہ ہیں

  • ایک گھنٹہ قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں  سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 6 گھنٹے قبل
فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل  کی شرکت

فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت

  • 7 گھنٹے قبل
عمران خان سے ملاقات کے لیے علی امین گنڈاپور کا سپریم کورٹ سے رجوع

عمران خان سے ملاقات کے لیے علی امین گنڈاپور کا سپریم کورٹ سے رجوع

  • ایک گھنٹہ قبل
کراچی کے علاقے قائد آباد سے  خفیہ ایجنسی ’را‘  کے  4 ایجنٹس گرفتار

کراچی کے علاقے قائد آباد سے خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 ایجنٹس گرفتار

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ویزا فری انٹری سمیت کئی معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ویزا فری انٹری سمیت کئی معاہدوں پر دستخط

  • 3 گھنٹے قبل
اگر ایران نے جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو  دوبارہ حملہ کریں گے، ٹرمپ

اگر ایران نے جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے، ٹرمپ

  • 5 گھنٹے قبل
ایرانی پارلیمنٹ میں  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری

ایرانی پارلیمنٹ میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری

  • 5 گھنٹے قبل
ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی پر شکوک، امریکی میڈیا پر ٹرمپ کی برہمی

ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی پر شکوک، امریکی میڈیا پر ٹرمپ کی برہمی

  • 2 گھنٹے قبل
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement