فیصلہ سازوں سے التماس ہے کہ مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں، شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک کی خراب صورتحال پر تبصرہ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک کی خراب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصلہ سازوں سے اپیل کی ہےکہ آپس میں مل بیٹھ کر ملک کو اس ہیجانیکیفیت سے نکالیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آ گیا ہے، اس کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔
شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔ سابق کپتان ملک کی موجودہ صورتحال پر اس حد تک پریشان تھے کہ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اور اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔ خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور ملک کیلیے سب ایک ہو جاؤ۔
واضح رےہے عام انتخابات کے بعد سے ملک میں مختلف سیاسی جماعتیں نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے الزامات پر سراپا احتجاج ہیں، دوسری جانب عالمی میڈیا کی جانب سے کی جانے والی کوریج بھی پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مزید دنیا تک پہنچا رہی ہے۔

سلامتی کونسل میں روس مخالف تمام یورپی ترامیم مسترد، یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور
- 27 منٹ قبل
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

رینجرز ریکروٹس کی 32 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ
- 13 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل، بیشتر اضلاع میں بارش سے موسم ٹھنڈا
- 20 منٹ قبل
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن کو شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 10 گھنٹے قبل

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ
- 12 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال
- 11 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 11 گھنٹے قبل