Advertisement
پاکستان

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ شیخ رشید نے شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں وزیراعلیٰ سندھ کو وفاق کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 28th 2021, 3:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات  میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم ، ڈی جی علی نواز، مشیر قانون، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے شیخ رشید کو بتایا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا، اب 126 پرآگیا، سندھ میں پہلے کانوائے کے ساتھ سفر کرتے تھے، 2007 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سخت آپریشن کر کے ہائی ویزکومحفوظ بنایا ، کراچی میں امن و امان خراب ہونے کی وجہ سے نوگو ایریا بن گئے تھے۔

وزیراعلی ٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پورا سندھ گڈو سے کوٹری بیراج تک کچا ہے، 5 سے 6 کلومیٹر گھنا جنگل ہے ، کشمور پر سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کی سرحدیں ملتی ہیں ، جنگل میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیرہ دریا میں پانی آنےسےراستہ بندکردیتےہیں، 23 مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے شکارپور  کچے کے علاقےمیں آپریشن کیا، بکتر بند گاڑی خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا، 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر داخلہ ہیں، جب چاہیں آجائیں، ہم ملکر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں۔ جس پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،ہم مدد کرنے کیلئے تیارہیں۔ کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے، وزارت داخلہ مہیا کرے گی، رینجرز حاضر ہے، جب چاہے سندھ حکومت ان کی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ حساس ساز و سامان چاہئے، ان کا بندوبست سندھ حکومت کر رہی ہے، ہم جلد کچے کے ایریا سے ڈاکؤوں کا صفایا کر دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں،ڈاکوؤں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرائے جائیں۔

یاد رہے کہ شکارپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کےخلاف پانچویں روز بھی آپریشن جاری ہے، آپریشن میں کراچی سے آئے 200 پولیس کمانڈوز سمیت 700 سے زائد اہلکار شریک ہیں، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے گرا کر آگ لگا دی گئی ہے، اب تک 12 مغویوں میں سے 9 کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 21 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • an hour ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 20 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 6 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • an hour ago
Advertisement