لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد مہدی الیاس اختر چیمہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کرکٹر اعزاز چیمہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا ، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ میں یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرے پیارے والد مہدی الیاس اختر چیمہ آج صبح انتقال کرگئے ہیں ۔ خبر کی اطلاع کے ساتھ اعزاز چیمہ نےوالد کے لئے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعائےمغفرت کرنے کی بھی درخواست کی۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
— Aizaz Cheema (@AizazCheema) May 27, 2021
With great sorrow it is to inform you all that my Beloved Father Mehdi Ilyas Akhter Cheema passed away this morning at 5:30am 27th May 2021.
We request you to kindly pray for his maghfirat and recite SURAH FATIHA for the departed soul.
یاد رہے کہ ٹیسٹ فاسٹ باؤلر اعزاز بن الیاس چیمہ نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی فائنل کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی تھی ۔ 15 ستمبر 2011 کو زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے ٹیسٹ میچوں میں 31 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔اعزاز چیمہ نے 14 ایک روزہ بین الاقومی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 23 اور 8 وکٹیں حاصل کیں ۔ اعزاز چیمہ نے پاکستان سپر لیگ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی ۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 21 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 7 گھنٹے قبل






