انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون نے اپنے میچز جیت لئے
انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے
لندن: انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، مانچسٹر یونائیٹڈنے لوٹن ٹائون کو 1-2 اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 گول سے شکست دی۔
انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لوٹن ٹائون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ مانچسٹر یونائیٹڈ کے راسمس ہوجلنڈ نے میچ کے پہلے منٹ پر ہی ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو لوٹن ٹائون کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی، جس کے ٹھیک 6 منٹ بعد راسمس ہوجلنڈ نے ایک اور گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔
لوٹن ٹائون کے کارلٹن مورس نے میچ کے 14 منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا جو میچ کے ہاف تک برقرار رہا۔ یوں میں کے پہلے ہاف پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو لوٹن ٹائون کے خلاف 1-2 گول کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔یوں مانچسٹر یونائیٹڈ لوٹن ٹائون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
ادھر برامل لین، شیفیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 گول سے ہرا دیا۔ سائمن اڈینگرانے دو،جیک رابنسن،ڈینی ویلبیک اور فاکیونڈو بوونانوٹ نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 4 hours ago
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 4 hours ago
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 4 hours ago
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 6 hours ago
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 4 hours ago
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 6 hours ago