لاہور:ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیربالاج قاتلانہ حملے میں ہلاک

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ن لیگی رہنما عطا تارڑ بھی جناح اسپتال پہنچ گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 19th 2024, 10:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور:ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیربالاج قاتلانہ حملے میں ہلاک

لاہور: لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں امیر بالاج ہلاک، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

فائرنگ کا افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا جہاں ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا امیر بالاج شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ اس دوران مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امیر بالاج سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

امیربالاج کو4 گولیاں لگیں جو جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوا، لاہور جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، امیر بالاج کے ساتھ زخمی ہونے والے دیگر ساتھیوں کا علاج بھی جاری ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ن لیگی رہنما عطا تارڑ بھی جناح ہسپتال پہنچ گئے۔