کھولی گئی نئی شاہراہ کو بہترین ٹیکنالوجی اعلی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے


مکہ مکرمہ: سعودی روڈ جنرل اتھارٹی کے ترجمان عبدالعزیز العتیبی نے کہا کہ جدہ اور مکہ المکرمہ کے درمیان چار رویہ نئی شاہراہ کا 51 کلو میٹر کا حصہ عازمین کی خدمات کےلئے کھول دیا گیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی روڈ جنرل اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھولی گئی نئی شاہراہ کو بہترین ٹیکنالوجی اعلی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی اور جدید شاہراہ مکہ کے شہریوں کو باختیار بنانے، سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ہوگی۔
عبدالعزیز العتیبی نے کہا کہ نئی شاہراہ جدہ اور مکہ کو جوڑنے والی چوتھی ہائی وے ہے جس کی مدد سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مکہ المکرمہ تک کا سفر محض 35 منٹ میں مکمل ہوجائے گا، جبکہ جدہ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی بہتربنانے میں مدد ملے گی۔

فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں : شیخ وقاص اکرم
- 8 گھنٹے قبل

حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد سیاسی مقبولیت کا حصول اور مسلم دشمنی ہے، طلال چوہدری
- 8 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ: امن کےلیے ایران کردار ادا کرنا چاہے تو پاکستان خیر مقدم کرے گا ،شہباز شریف
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائی،54 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

بین الاقوامی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو کوئی خاص کوریج نہیں دی
- 8 گھنٹے قبل

سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا
- 6 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ: بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہو گئی
- 8 گھنٹے قبل

مبارک اردو لائبریری ،ریاست بہاول پور کا پہلا اور سب سے بڑا نجی کتب خانہ
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کاچینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

غزہ: حماس 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار
- 8 گھنٹے قبل