جی این این سوشل

پاکستان

نوازشریف کو جتوانے کیلئے آدھی رات کو رزلٹ روک دیئے گئے،احمد اویس

تحریک انصاف نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نوازشریف کو جتوانے کیلئے آدھی رات کو رزلٹ روک دیئے گئے،احمد اویس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کے مقابلے پر الیکشن لڑنے والی پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اور پارٹی رہنما ایڈووکیٹ احمد اویس کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو الیکشن جتوانے کےلئے آدھی رات کو رزلٹ روک دیئے گئے، دھاندلی زدہ الیکشن سے حکومت بنی تو ناجائز حکومت ہو گی جو زیادہ عرصہ چل نہیں سکے گی۔ کمشنر راولپنڈی کی بات یہاں بھی ثابت ہوئی، پاکستان کی تاریخ کے بدترین دھاندلی والے الیکشن ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد کے حلقے کے پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 362 ہے ، این اے 130 میں پی پی 173 اور 174 شامل ہیں۔ 33 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جب آنا باقی تھے تب نتائج روک دیئے گئے تھے۔ پاکستان کی تاریخ کے بدترین دھاندلی والے الیکشن ہوئے .

انہوں نے کہا کہ 334 پولنگ اسٹیشنزکےنتائج کےمطابق این اے 130 میں، یاسمین راشد کے1 لاکھ 9ہزارووٹ تھے جبکہ شریف کے 80 ہزار ووٹ تھے ۔ فائنل رزلٹ آتا تونواز شریف کے ایک لاکھ 89 ہزار ووٹ ہوتے ہیں اور یاسمین راشد کے 1 لاکھ 4ہزار 79ووٹ ہوتے۔ جب نتیجہ آیا تو نواز شریف کو 33 پولنگ اسٹیشن میں 90 ہزار ووٹ پڑگئے۔ 72 ہزار 697 سے زائد ووٹ نظر آتے ہیں۔ دونوں کو یکجا کرلیں تو 74ہزار سے زائد ووٹ ہیں ۔

احمد اویس کے مطابق کمشنرراولپنڈی نے جوبات کی وہ یہاں بھی ثابت ہوگئی ہے۔ آئین کاتقاضا ہے کہ دھاندلی پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ میاں نواز شریف کو جتوانےکی عجلت میں 74ہزار کا فرق لے آئے ، اس طرح کی دھاندلی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ جب انکوائری ہوگی تو وہاں تفصیل دیں گے ۔

احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ سیکشن 92 کے مطابق ریٹننگ آفیسرامیدوار کی موجودگی کے بغیر فارم 47 نہیں بنا سکتا، فارم 47 کی باری آتی ہے توسینئر پولیس افسر اجازت آر او کمرے میں داخل ہوئے۔

دنیا

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس شہر کے ارد گرد چار روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور( او سی ایچ اے )سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد وسطی اور مشرقی خان یونس سے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب بے گھر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیگرافراد اب بھی مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ کے 2.4 ملین افراد کی اکثریت لڑائی کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل پانچ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں نئی کارروائیوں کا انتباہ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

موسلادھار بارشوں سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں 27 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت دیگر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھر پارکر، میر پور خاص ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عوام متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll