جی این این سوشل

تجارت

پاکستان میں دستیاب خام مال کی ویلیو ایڈیشن ضروری ہے،ترجمان پٹیا

ہم اب تک موٹر سائیکل کی چین تک خود تیار نہیں کر رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں دستیاب خام مال کی ویلیو ایڈیشن ضروری ہے،ترجمان پٹیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: جدید علوم اور ٹیکنالوجی کو سماجی زندگی کا حصہ بنائے بغیر ترقی کے ثمرات سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا اور اس مقصد کیلئے ہمیں مربوط حکمت عملی کے تحت فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک تیزی سے ترقی کر رہے ہیں جبکہ صنعتی انقلاب سے شرو ع ہونے والا ترقی کا سفر کمپیوٹر کے ذریعے ہوتا ہوا اب ڈیجیٹلائزیشن کی سرحدوں کو چھو رہا ہے اسلئے ہمیں اس صورتحال میں ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور عالمی برادری کے ساتھ قدم ملا کے چلنے کیلئے فوری اور ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب تک موٹر سائیکل کی چین تک خود تیار نہیں کر رہے۔ انہوں نے صنعتی پسماندگی کی مختلف وجوہات کے بارے بتایا کہ پاکستان میں بہت سے تعلیمی، تحقیقی اور ٹیکنیکل ادارے عالمی اداروں کے ہم پلہ ہیں جنہوں نے بہت سی نئی ٹیکنالوجیز کو بھی ڈویلپ کیا ہے مگر اس کے باوجود صنعتوں میں اب تک فرسودہ پرانی اور متروک ٹیکنالوجی کو ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے جرمنی کا خاص طور پر ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس نے بہت سی مخیرالعقول ایجادات کیں اور ان کی فکر، سوچ اور عمل میں یکسوئی نے ان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول دیئے۔ اسی طرح چین کا ماڈل بھی ہمارے سامنے ہے لہٰذا ہمیں بھی چوتھے صنعتی انقلاب سے مستفید ہونے کیلئے اسے اپنی سماجی زندگی کا لازمہ بنانا ہو گا۔انہوں نے مصنوعی ذہانت بارے کہا کہ اس کو صنعت و تجارت کے علاوہ تعمیرات اور دیگر شعبوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جرم

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 38 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی پنجاب دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 38 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور: کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے رواں ماہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے38 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں449خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران449مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموںکے 38  دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میںمحمد فہیم،رامداد،وحید اللہ،سعودالرحمان،محمد طاہررشید،راولپنڈی،سلیمان طارق،شاہداللہ،رحمان گل،رحمان گل،شیرجان،اعجاز الرحمان ،سبحان اللہ،عمرا یاز،عبدالرزاق،عبدالصمد،مظفر نذیر،رقیب شبیر،ڈاکٹر افتخار،محمد زبیر،سکندرعثمان،زبیر نذیر،غلام سرور،محمد عمران ،ذکااللہ ،علی فتح،تاج محمد،شاہ ولی خان،احسان الرحمان جگرانوی،غلام اللہ،عمر حیات،محمد سلیم ،محمد وسیم ،اسد رحمان،محمد شاہدمفتی محمد صابراز،مدثر خان،رضوان احمد اور عاطف رحمان شامل ہیں ۔جن کا تعلق سپاہ صحابہ پاکستان ،لشکر جھنگوی،تحریک طالبان پاکستان اورداعش سے ہے۔

ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری نارووال،راولپنڈی،ملتان،سرگودھا، جھنگ،وہاڑی،خانیوال،بہاولپور،بہاولنگر،لاہور،رحیم یارخان،ننکانہ صاحب،لودھراں،پاکپتن،ڈی جی خان،جہلم،گوجرانوالہ،فیصل آباد،بھکر اوراٹک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم 01، دھماکہ خیز مواد 7691 گرام،  ہینڈ گرنیڈ 01،  ڈیٹونیٹرز 29،  حفاظتی فیوز تار 50 فٹ،  پرائما کارڈ 2.8 فٹ،  پستول 03 اور 23 گولیاں،  رائفل 01 جس میں 15 گولیاں،  ممنوعہ کتابیں 14،  ممنوعہ میگزین 11، پمفلٹس 266،  اسٹیکرز 234،  جھنڈے 02،  رسید بکس05، موبائل فونز 06 اور 69470روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی  میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے2581کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران107743افراد کو چیک کیا گیا،412مشتبہ افراد کو گرفتار363ایف آئی آر درج جبکہ461بازیابیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے، ترجمان سوئی سدرن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کل 28 جولائی کو صبح پانچ بجے سے لے کر اگلے روز صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے ایک شیڈول جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق 31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll