جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن میں عوام کسی ایک جماعت کو اختیار نہیں دے رہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی نے حکومت کرنی ہے تو باقی جماعتوں کے ساتھ ملنا پڑے گا، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن میں عوام کسی ایک جماعت کو اختیار نہیں دے رہے، بلاول بھٹو زرداری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام نے کسی ایک جماعت کو اختیار نہیں دے رہے، عوام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اگر حکومت کرنی ہے تو باقی جماعتوں سے ملنا پڑے گا، ن لیگ کوعوام نےمینڈیٹ دیا توان کو بھی باقی جماعتوں سے ملنا پڑے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بلاول نے کہاکہ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے لیے آئی ہی نہیں جب کہ دوسری طرف ن لیگ ہے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ان کے ساتھ مل کر بات کرتے ہیں لیکن اگر میں نے مسلم لیگ کو ووٹ دینا ہے تو میں اپنی شرائط پر ن لیگ کو ووٹ دوں گا، میں ن لیگ کی شرائط پر انہیں ووٹ کیسے دوں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی اور کو اپنا موقف تبدیل کرنا ہے تو پیشرفت ہو سکتی ہے، اگر موقف تبدیل نہ ہوا تو جمود آجائے گا جو پاکستان کی جمہوریت اور استحکام کے لیے سود مند نہیں ہوگا۔سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو پارلیمانی نظام بچانےکیلئےمل بیٹھ کرفیصلہ کرنا پڑے گا۔ الیکشن میں عوام کسی ایک کو اختیار نہیں دے رہےہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام چاہتی ہے کہ  پی ٹی آئی کوحکومت کرنی ہے تو باقی جماعتوں کےساتھ ملنا پڑے گا۔ ن لیگ کوعوام نےمینڈیٹ دیا توان کو بھی باقی جماعتوں سے ملنا پڑےگا۔ اگرمیں سنگل لارجسٹ پارٹی ہوتا توکہہ سکتا تھا یہ میرامینڈیٹ نہیں ہے، عوام پیغام دے رہی ہے کہ یہ ملک کوئی ایک جماعت نہیں چلا سکتی۔

بلاول نے کہاکہ اس آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ میں اسٹیبشلمنٹ سے ملا ہوا ہوں، مجھ پر الزام لگانے والے پہلے ثبوت دیں۔انٹرنیشل میڈیاپرثبوت دیےبغیرمجھ پرالزام لگایا گیا کہ میں سودا کررہاہوں، آپ ثبوت دیں کہ میں نےکس چیزپرسودا کیا۔ الزام لگانےسےپہلےثبوت پیش کریں میری ملاقات ہوئی یانہیں۔

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی فیصلے پر سزائے موت سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ یہ میری ماں اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بینیظیر بھٹو کا خواب تھا کہ وہ اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دلا سکیں۔ اب یہاں صدارتی ریفرنس سنا جا رہا ہے اورجج صاحبان یہ فیصلہ کریں گے کہ اس کیس میں کیا انصاف کیا گیا ہے۔ کیا آمریت کے دور میں ہونے والا بھٹو کا قتل درست فیصلہ ہے۔؟

بلاول نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ درست تھا تو حل کیا ہے؟ مجھے امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ ہمیں انصاف دے گی۔ اور اس طریقے سے اپنے اوپر لگے داغ کو بھی دھوئے گی اور جو داغ دوسرے اداروں پر ہے، ان اداروں سے بھی ایک داغ دھونے کا موقع نظرآرہا ہے۔

دنیا

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس شہر کے ارد گرد چار روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور( او سی ایچ اے )سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد وسطی اور مشرقی خان یونس سے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب بے گھر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیگرافراد اب بھی مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ کے 2.4 ملین افراد کی اکثریت لڑائی کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل پانچ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں نئی کارروائیوں کا انتباہ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll