پی ایس ایل9، کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

اگر ان کی ٹیم ٹاس جیت جاتی، تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے، بابر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 21st 2024, 2:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل9، کراچی کنگز کی  ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل سیزن 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا پہلا مقابلہ کراچی کنگز اور پشاور کے درمیان ہوگا۔ شان مسعود کی ٹیم آج ایک بار پھر جیت کے لیے میدان میں اترے گی۔

ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیت جاتی، تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا ساتواں میچ آج ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی جیت کے لیے پُر امید ہیں، دوسری جانب ملتان سلطانز کے محمد رضوان بھی جیت کے لیے پُرعظم ہیں۔