پاکستان

ن لیگ اور پیپلزپا رٹی میں حکومت بنانے پر اتفاق

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم اور آصف علی زرداری صدر کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 21 2024، 5:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ن لیگ اور پیپلزپا رٹی میں حکومت بنانے پر اتفاق

پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں حکومت بنانے پر اتفاق رائے کرلیا ہے۔اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں سیای پارٹیاں مل کر حکومت بنائیں گیں ۔

اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ تعداد موجود ہے۔

 اس موقع پر شہباز شریف نے دونوں جماعتوں کے کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں جماعتوں نے مثبت انداز میں مذاکرات کے کئی دور کئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم اور آصف علی زرداری صدر کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔