جی این این سوشل

صحت

146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

دواؤں کی قیمتوں پر وفاقی حکومت اور ڈریپ کا کنٹرول ختم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ دواؤں کی قیمتوں پر وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کنٹرول بھی ختم ہوگیا۔ اب دواساز ادارے اورڈسٹری بیوٹرز اپنی مرضی سے ادویات کی قیمتیں مقرر کر سکیں  گے۔

وفاقی حکومت نے ایک طرف دواؤں کی قیمتوں پر کنٹرول ختم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ دوسری جانب 146 دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ زیادہ ترادویات 20 سے 70 فیصد تک مہنگی کی گئیں، بعض کی قیمتیں دو گنا جبکہ دو تین کی چار گنا کر دی گئیں۔

ٹی بی، بلڈ پریشر ، بخار ، دل کی بیماری ، جسم درد ، بچوں کی ویکسین اور آپریشن میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں ۔ وفاقی کابینہ نے دو ہفتے پہلے ان ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی تھی ۔ نوٹیفکیشن وزارت قومی صحت نے جاری کیا ۔

دوسری جانب نگرن وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کی منظوری  دیدی۔ آئندہ 98 فیصد ادویات کی قیمتیں دواساز ادارے خود مقرر کرنےکے مجاز ہوں گے۔ صرف دو فیصد لازمی ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ڈریپ کو حاصل ہو گا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت قومی صحت نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ ڈرگ ایکٹ 1976 کی شق 12 کے تحت کیا ہے۔

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں صہیونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنینپر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اسرائیلی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیئے  اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll