جی این این سوشل

پاکستان

انتظامیہ کا سابق خاتون اول کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار

سیکورٹی وجوہات کے باعث بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کرسکتے، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انتظامیہ کا سابق خاتون اول کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورت میں سماعت ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ  عدالت میں جمع کروادی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کرسکتے۔ جیل میں پہلے ہی جگہ کم ہے اور 250 خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں اپنا جواب جمع نہیں کروایا۔ سرکاری وکیل نے جواب دینے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور  کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

تفریح

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

شاہ رخ خان فرح خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ فرح خان کی والدہ کی وفات کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ رات ہی فرح خان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا بھی تھیں۔

شاہ رخ خان اور فرح خان کی دوستی بہت پرانی ہے۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فرح خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی فرح خان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 ایف آئی اے کی جانب سے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات مسترد

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو لکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایف آئی اے کی جانب سے  پاور ڈویژن کے سنگین الزامات  مسترد

 ایف آئی اے نے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات کو مسترد کردیا ۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو خط لکھا گیا ۔ 
  پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط پر ایف آئی اے نےتشویش کا اظہارکیا، پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسی ایف آئی اے افسر سے متعلق شکایت ہے تو نام کے ساتھ واضح کیا جائے، ایف آئی اے نے بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف 185 مقدمات درج کئے، ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث 85 اہلکاروں کو گرفتار،67 کروڑ کی ریکوری کی۔
 سیکریٹری پاور ڈویژن ایف آئی اے افسران پر لگنے والے سنگین الزامات کا جائزہ لے،جن افسران کیخلاف شکایت ہے تو نام بتائیں کارروائی کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

لاہور: بھارتی سپورٹس صحافی وکرت گپتا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی ۔ 

سپورٹس چینل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں گپتا نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے باز رہے گی اور اس کے نتیجے میں یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ اسی ہائبرڈ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے، جس میں زیادہ تر انتظامات کو ایک ہفتے کے اندر آنے والی میٹنگ میں حتمی شکل دینے کی امید ہے۔


 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔


مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا ہے۔ پاکستان 24 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ۔

سیمی فائنلز بالترتیب 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں، فائنل سیٹ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll