ہمارا مینڈیٹ نہ ملا تو چین سے یہ لوگ بھی حکومت نہیں کر پائیں گے، شیر افضل مروت
ہمار ی جنگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی جاری رہے گی، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے، ان کے سہولت کار الیکشن کمیشن اور آر او ہیں، ہمارا مینڈیٹ نہ ملا تو چین سے یہ لوگ بھی حکومت نہیں کر پائیں گے۔ہمار جنگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی جاری رہے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ 15 دن میں انٹرا پارٹی انتخابات ہو رہے ہیں، ہم نے پارٹی کو متحرک اور فعال کرنا ہے۔ تمام پی ٹی آئی کارکن الیکشن میں حصہ لیں، جو بھی ہمارے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہتا ہے اس کو سپورٹ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ ہم فوج کے خلاف منافرت پھیلانے کی کوشش کریں گے، فوج اور پی ٹی آئی کا کسی مقام پر اختلاف نہیں ہو سکتا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں میرے گھر پر ریڈ کا کیس ہوا، کل میرا ملازم گھر واپس آگیا تھا اور میری اس سے گفتگو ہوئی۔ میرے ملازم نے بتایا اس کی اچھی ٹریٹمنٹ ہوئی ہے اور اسے دو جوڑے کپڑے بھی دیے گئے ہیں، میری داد رسی ہونے پر آج عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ہے۔
دوران گفتگو شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے، فوج بارڈر پر لڑتی ہے اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بارہا کہا ہے کہ فوج کے ساتھ کسی مقام پر کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم نے اپنے کنونشن میں بھی فوج کو خراج تحسین پیش کیا، بہت ساری چیزوں پر ہمارا انحصار فوج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ذہن سے نکال دیں کہ ہم فوج کےخلاف منافرت پھیلانے کی کوشش کریں گے، سیٹ چھیننے پر سامنے تو یہ نظر آرہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملوث ہے، الیکشن کمیشن میں ہمارے مقدمات آئے روز تعطل کا شکار ہو رہے ہیں، ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے، سیاسی جماعتوں کے سہولت کار الیکشن کمیشن اور آر اوز ہیں۔ ہماری جنگ پارلیمان کے اندر اور باہر رہے گی، اگر ہمارا مینڈیٹ نہیں ملا تو یہ چین سے حکومت نہیں کر پائیں گے۔

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 39 minutes ago

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- 4 hours ago

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- 5 hours ago
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 4 hours ago

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا
- 2 hours ago

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- 4 hours ago

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- 5 hours ago

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ
- an hour ago

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 43 minutes ago

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
- 2 hours ago

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 hours ago