پاکستان
معروف صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض خان دوبارہ گرفتار
اسد طور کو سائبر کرائم اسلام آباد جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم لاہور میں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے
معروف یوٹیوبراور صحافی عمران ریاض خان کو مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نےعمران ریاض کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔
یا د رہے کہ ایف آئی اے نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض اور اسد طور کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل طلب کیا ہے۔
اسد طور کو سائبر کرائم اسلام آباد جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم لاہور میں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفریح
دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم "کِک "کے سیکوئل کا اعلان
فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان ہوگیا۔
فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی۔
View this post on Instagram
ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سلمان خان کی شاندار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں سلمان خان کی فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست ‘کِک 2′ فوٹو شوٹ تھا۔
بھارتی پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ فلم ‘کِک 2′ میں سلمان خان کے ساتھ کونسی اداکارہ ہوں گی اور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا۔
دوسری جانب ان دنوں سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم اگلے سال 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈوالا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘کِک’ سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ 200 کروڑ روپے تک پہنچنے والی سلمان کی پہلی فلم بنی تھی اور 2014 کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی۔
دنیا
اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے، اسرائیلی دعویٰ
لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین تھے۔
اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے۔
ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی جگہ انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ منصب دیا جائے گا۔
حزب اللّٰہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔
اس سے پہلے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے جھڑپوں میں اسرائیل کے 17 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی قصبے مرعون الراس میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اسرائیلی حکومت نے بھی فی الحال ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری جاں بحق اور 151زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی کنارے پر اسرائیل نے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیے ہیں۔
دنیا
قومی سلامتی کےلئے دشمن کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کریں گے، شمالی کوریا
جنوبی کوریا کے صدر کا بیان بتاتا ہے کہ کون خطے میں امن اور سکون نہیں چاہتا، کم جونگ
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
شمالی کوریا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کی جانب سے شمالی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر یون سوک یول کا بیان بتاتا ہے کہ کون خطے میں امن اور سکون نہیں چاہتا۔
اس سے قبل جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے بھی ایک بیان میں اپنے شمالی کورین ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر اس طرح کی کوئی حرکت کی گئی تو جنوبی کوریا اور امریکا کی فوج کی جانب سے بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے دہائیوں سے جوہری ہتھیاروں کا پروگرام شروع کر رکھا ہے اور یہ یقین کیا جاتا ہے کہ اس کے پاس درجنوں جوہری ہتھیار بنانے کا مواد موجود ہے، شمالی کوریا اب تک 6 زیر زمین جوہری تجربے بھی کر چکا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
-
تجارت ایک دن پہلے
معاشی تجاویز پر عمل کرکے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے نکل سکتا ہے، مشن چیف