جی این این سوشل

پاکستان

مریم نواز نے این اے 119 سے استعفیٰ دے دیا

قانون کے مطابق منتخب رکن صرف ایک نشست رکھ سکتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مریم نواز نے این اے 119 سے استعفیٰ دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رضاکارانہ طور پر این اے 119 کی نشست چھوڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق منتخب رکن صرف ایک نشست رکھ سکتا ہے۔ 

مریم نواز نے این اے 119 سے دستبرداری کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، اس نشست پر اب الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کروائے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے کیونکہ عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج (جمعہ) سے شروع تھا جو تارخیبر کا شکار ہے۔

اجلاس صبح 10 بجے سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت طلب کیا گیا ہے اور آج ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد نئے سپیکر کا انتخاب ہو گا جبکہ اگلے مرحلے میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہو گا۔

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

بیجنگ: چین کے مرکزی بینک کے گورنر پین گونگ شینگ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جہاں انہوں نے دو طرفہ مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان کے دو سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد   اورنگزیب  نے جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے تجویز کردہ ساختی اصلاحات کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے قرضوں میں ریلیف پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll