اسرائیلی حکومت نے جو مظالم اور جرائم روا رکھے ہیں وہ اسی سلامتی کونسل کی اسی بے عملی کا نتیجہ ہیں


دی ہیگ: ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل موثر اقدامات کریں۔
اسی طرح دوسری اقوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے یہ مطالبہ عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے مقدمے کی سماعت کے دوران کیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی وبین الاقوامی امور رضا نجفی نے ایران کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کا اس معاملے میں غیر معمولی کردار ہے اس لیے اسے قانون کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہو گا تاکہ اس کے موثر کردار سے فلسطینی عوام کو امید مل سکے کہ کہ انصاف ہی غالب رہے گا۔
رضا نجفی نے مزید کہا نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطین کے لیے عملی طور پر غیر فعال اور غیر مؤثر نظر آتی ہے۔ اس کی یہ غیر فعالیت ہی اسرائیل کے فلسطین پر طویل قبضے کی اہم وجوہات میں سے سب سے بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے تقریبا8 برسوں کے دوران میں جو مظالم اور جرائم روا رکھے ہیں وہ اسی سلامتی کونسل کی اسی بے عملی کا نتیجہ ہیں ۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 8 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل





