پاکستان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات

گورنر سندھ نے صوبے میں ترقیاتی کام کرانے پر سبکدوش ہونے والے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی کارکردگی کی تعریف کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 23 2024، 6:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے آج لاہور میں سبکدوش ہونے والے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے صوبے میں ترقیاتی کام کرانے پر سبکدوش ہونے والے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

گورنر سندھ نے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر سندھ کو پی ایس ایل میچ دیکھنے کی دعوت دی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔