کھیل

لاہورقلندرزکےفاسٹ پاؤلر حارث روف انجری کاشکارہونےکےباعث ایونٹ سے باہر

گزشتہ روزکراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ میں کیچ پکڑتےہوئےحارث روف کندھے کی انجری کاشکارہوگےتھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 25th 2024, 3:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہورقلندرزکےفاسٹ پاؤلر حارث روف انجری کاشکارہونےکےباعث ایونٹ سے باہر

لاہورقلندرزکےحارث روف انجری کاشکارہونےکےباعث ایونٹ سےباہرہوگئے۔

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 میں مقابلےجاری ہے،جہاں شائقین کرکٹ خوش ہوتےہیں وہاں کرکٹ کےمداحوں کیلئےبری خبربھی ہے۔کیونکہ حارث روف ایونٹ سےباہرہوگئے ہیں۔

گزشتہ روزکراچی کنگزاورلاہورقلندرزکےمیچ میں کیچ پکڑتےہوئےحارث روف کندھےکی انجری کاشکارہوگےتھے۔کندھےکی انجری کےباعث میڈیکل پینل نےحارث روف کوچارسےچھ ہفتےکیلئےآرام کامشورہ دیاہےجس کی وجہ وہ ایونٹ سےباہرہوگےہیں۔

لاہور قلندر کے ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا نے کہا ہے کہ حارث رؤف ٹیم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی کمی بہت محسوس کی جائے گی۔ حالانکہ ان کی انجری اتنی شدید نہیں لیکن ان کی صحت کا خیال کرتے ہوئے ہم پاکستان کے ایک قیمتی اثاثے کی صحت سے متعلق رسک نہیں لے سکتے۔