Advertisement

پی ایس ایل 9، قلندرز کا زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی جبکہ پشاور زلمی کو 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 25th 2024, 11:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 9، قلندرز کا زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، اسے 4 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

اس سے قبل اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

Advertisement
Advertisement