Advertisement

سباسٹین بیز نے اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ایونٹ برازیل کے مشہور شہر ریوڈی جنیرو کے جاکی ٹینس کلب میں جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 26 2024، 2:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سباسٹین بیز نے اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ریو ڈی جنیرو: ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار سباسٹین بیز نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔سباسٹین بیز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہم وطن کھلاڑی ماریانو نیوون کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے ٹی پی ٹور کے زیر اہتمام ریو اوپن ٹینس ایونٹ برازیل کے مشہور شہر ریوڈی جنیرو کے جاکی ٹینس کلب میں جاری ہے ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار سباسٹین بیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ماریانو نیوون کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

یاد رہے کہ ارجنٹائن کے ماریانو نیوون نے سیمی فائنل میچ میں برطانوی دفاعی چیمپئن کیمرون نوری کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس فتح کے ساتھ ہی سباسٹین بیز کے اے ٹی پی کیریئر ٹائٹلز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔\932

 

Advertisement