انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ، پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی، اخلاقی، دینی اور سوشل فریضہ ہے، ڈاکٹر ندیم جان
4 کروڑ 45 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے


اسلام آباد: نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے، پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی، اخلاقی، دینی اور سوشل فریضہ ہے۔
پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ پیر سے رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 4 کروڑ 45 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی، اخلاقی، دینی اور سوشل فریضہ ہے۔پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا بھر کے بچے پولیو سے محفوظ زندگی گزار رہے ہیں ۔
پولیو کا مرض پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے۔ دنیا بھر کے ممالک نے اسی پولیو ویکسین کی بدولت پولیو کے مرض کو شکست دی ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے اپنے بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی پہلے سے بھی زیادہ اہم ہے۔ پولیو کے خاتمے کا عزم لیے ہمارے 4 لاکھ سے زائد پولیو ہیروز آپ کے دروازے پر روشن اور صحند مند مستقبل کی دستک دیں گے۔ پولیو ہیروز اپنی جان کی بازی لگا کر آپ کے معصوم بچوں کے مستقبل کو سنوار رہے ہیں ان کی عزت کریں اور ان سے مکمل تعاون کریں۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل







