Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کاسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کل کیلئے نوٹس جاری کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 27th 2024, 12:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کاسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا5 رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن تاحال روکے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ قومی اسمبلی میں 107 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے،قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی جنرل نشستوں کی تعداد 84 ہے،مسلم لیگ ن کو 23 مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں،ن لیگ کو قومی اسمبلی میں خواتین کی19،اقلیتوں کی4 مخصوص نشستیں الاٹ ہوئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں81جنرل نشستیں ہیں،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹنمٹ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں 8 کامیاب ارکان کو آزاد برقرار رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں 68 نشستیں ہیں،قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی 54 جنرل نشستیں ہیں،پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں 14 مخصوص نشستیں الاٹ  ہوئیں،پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 12، اقلیتوں کی 2 مخصوص نشستیں ملیں۔

جے یو آئی کی نشستوں کی تعداد 7،ق لیگ5، آئی پی پی کے ارکان کی تعداد 4 ہے،مسلم لیگ ضیاء،ایم ڈبلیوایم، پی کے میپ،بی اے پی،بی این پی اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔

Advertisement