نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کیلئے متعدد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ بحال اور 12ہفتوں میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کریں گے


لاہور : نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کیلئے متعدد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ بحال اور 12ہفتوں میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کریں گے،پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں آج سے مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے لیے نگہبان کے نام سے ایک ریلیف پیکج بنایاگیا ہے، مستحقین کو ان کی دہلیز پر ان کا حق پہنچایا جائیگا، فیس کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہ رکھنے والے ذہین طلبہ و طالبات کا بوجھ حکومت پنجاب اٹھائیگی، ایسے ذہین طلبا کو عالمی معیارکی یونیورسٹیوں میں تعلیم دلوائی جائیگی ۔
پنجاب میں کم از کم 5 آئی ٹی سینٹر زبنائے جائیں گے،نوجوانون میں الیکٹرک موٹربائیکس تقسیم کی جائیں گی،پنجاب میں اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم دیں گے، 18شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس بنائیں گے،43 بنیادی خدمات کو ڈیجیٹلائز کریں گے ، لاہور میں مفت وائی فائی فراہم کریں گے ، 5 سال کے اندرانٹرسٹی اور انٹرا سٹی سڑکیں مضبوط اور محفوظ بنائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میٹرو بس سروس شروع کریں گے،کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو قسطوں پر سولر پینل دیں گے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل






