پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بھی بہتری کی توقع ہے، امریکی ادارہ برائے مالیاتی امور


مالیاتی امور پر امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات نے سیاسی بے یقینی کم کردی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بھی بہتری کی توقع ہے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پالیسی خدشات گزشتہ سال جیسے ہی ہیں جو آئی ایم ایف معاہدے سے ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان کےڈالربانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی، پاکستان کے ڈالر بانڈ کا ریٹ مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ہے۔پاکستان کی سیاسی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے اور اب پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات نے سیاسی بے یقینی کم کر دیئ ہے، پاکستان کا ڈالر بانڈ اچھا قرار دیا جانے لگا ہے۔ پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہی ہیں، لیکن آئی ایم اف معاہدے سے یہ بھی ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان کا ڈالر بانڈ بھاؤ مارکیٹ سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2026 کیلئے پاکستان کے بانڈ کا بھاؤ اس وقت 77 ڈالر ہے، سال 2026 کیلئے پاکستان کے بانڈ کی خریداری 83 ڈالرکے ہدف کے ساتھ کررہے ہیں جب کہ اپریل 2024 میں میچور ہونے والے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اعتماد مزید بڑھائے گی۔
بلوم برگ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں پاکستانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی اگلی قسط کے لیے درکار تقاضے پورے کر دیئے ہیں اور اسے 1.2 ارب ڈالر کا قرض مل سکتا ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 19 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 20 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 19 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)