جی این این سوشل

دنیا

بھارتی کسانوں کا احتجاج 15ویں روز میں داخل،سوشل میڈیا پر پابندیاں

یاد رہےکہ مودی سرکارنے احتجاج کے باعث انڈیا میں سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کردیں ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی کسانوں کا احتجاج 15ویں روز میں داخل،سوشل میڈیا پر پابندیاں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انڈیا : مودی کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی فوجی افسران بھی احتجاج پر اتر آئے اور کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا حصہ بننے لگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کسانوں کا دہلی چلو مارچ جاری ہے جس کا قافلہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

مودی سرکار  کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی فوجی افسران بھی احتجاج پر اتر آئے اور حاضر سروس بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد کسانوں کے دہلی چلو مارچ میں جوق در جوق شامل ہونے لگی ہے۔
حاضر سروس فوجی جوان کسانوں کے مارچ پر مودی سرکار کے ظلم وبربریت کے خلاف بھارتی میڈیا پر احتجاجی بیان دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بارڈرز پر تعینات پنجابی فوجی جوان دہلی چلو مارچ میں جلد شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مارچ میں شامل ایک فوجی جوان نے کہا کہ میں کسان کابیٹا ہوں، انڈین آرمی میرے لیے ضروری نہیں ہے، میں اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دوں گا۔

یاد رہےکہ مودی سرکارنے احتجاج کے باعث انڈیا میں سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کردیں ہیں ۔ 

دنیا

اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق

اسرائیلی  فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری  ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق

اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے جاری ہیں ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو ئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے،دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے ۔

اسرائیلی  فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق مارےگئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ

قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا  مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مخصوص نشستوں پر اسپیکر کے خط پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکرکے خط کا جائزہ لیا گیا جب کہ قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو خط کے مندرجات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کے خط کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر اسپیکر کے خط پر سیٹیں الاٹ نہیں کرسکتا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں بھی  8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
لاہور: حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔
 
 
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے۔
 
ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی جبکہ راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
 
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
 
واضح رہے کہ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر بھی  پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll