Advertisement

شدید سردی کے باعث منگولیا میں لاکھوں جانور ہلاک

سرد موسم کی وجہ سے حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکن کے باعث  موت ہو گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 29th 2024, 3:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شدید سردی کے باعث منگولیا میں لاکھوں جانور ہلاک

منگولیا : ایک مخصوص اندازے کے مطابق منگولیا میں شدید سردی،برف باری سے 20لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو گئے۔
منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک سرد موسم ہونا کوئی نہیں بات نہیں، اس دورانیے میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک بھی گر جاتا ہے لیکن رواں سال شدید برفباری کی وجہ سے سردی نے گزشتہ کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
منگولیا  کی وزارت زراعت کے حکام نے سوموار  کو بتایا کہ ملک میں جاری سرد موسم کی وجہ سے حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکن کے باعث  موت ہو گئی ہے۔

 

Advertisement