Advertisement

امریکہ : 2بسوں میں تصادم سے 17افراد ہلاک

ہنڈراس کی صدر ژیو مارا کاسٹرو نے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 1st 2024, 3:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ : 2بسوں میں تصادم سے 17افراد ہلاک

امریکہ :وسطی امریکی ملک ہنڈراس کی میونسپیلٹی سان جوان اوپوا میں 2بسوں میں تصادم سے 17افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نےبتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک بس ایگوا کلینٹا سے امریکا جانے والے تارکین وطن کو اتارنے کے بعد واپس آرہی تھی جبکہ دوسری لیمپیرا-سانتا روزا روٹ پر جارہی تھیکہ اس دوران دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 17افراد ہلاک ہو گئے۔

ہنڈراس کی صدر ژیو مارا کاسٹرو نے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور متعلقہ ٹیموں اور ایجنسیوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 

Advertisement